2 نومبر 2012 - 20:30

سارے ایران میں عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے جلوس نکالے گۓ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے سارے چھوٹے بڑے شہروں میں عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کۓ گۓ۔ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ایرانی عوام نے نماز جمعہ کی ادائیگي کے بعد امریکہ اور اسرائيل کے خلاف نعرے لگائے۔ جلوسوں میں طلباء و طالبات نے بھی بھر پور  انداز میں شرکت کی ، انھوں نے سامراج کے خلاف نعرے لگائے اور عالمی جابروں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔

عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے  نکالے جانے والے جلوسوں میں مظاہرین نے امریکہ اور صیہونی حکومت سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور صیہونی حکومت کے پرچم بھی نذر آتش کۓ۔

مظاہرین نے اختتامی بیان بھی جاری کیا جس میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ ایرانی عوام امریکہ کو اب بھی بڑا شیطان اور اپنا سب سے بڑا دشمن جانتے ہیں۔
.....
/169